مسجد نبوی ؐ،آسمان پر شعلے کی حقیقت کیا ہے؟
مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ کے قریب مقیم افراد اور زائرین نے صبح کے وقت آسمان میں میزائل نما چیز اور دھماکے کی اطلاع دی، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً 5 بجکر 43 منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ دھماکے کے بعد آسمان میں میزائل نما شے نظر آئی۔ بعض دعوے سامنے آئے کہ یہ میزائل یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا تھا، لیکن سعودی حدود میں داخل ہونے پر اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم، حرمین الشریفین سے متعلق اپ ڈیٹس دینے والے سرکاری پیج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کا انتظار کیا جائے۔
مسجد نبوی ﷺ کے قریب پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، اس دوران دھماکے کی آواز سنی گئی اور کچھ مناظر دیکھنے میں آئے۔ عوام سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔”
