امریکی ٹیرف بڑھانے پر بھارت کا جواب آگیا-یہ اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلا جواز اور غیر منصفانہ ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ 25فیصد اضافی امریکی ٹیرف بھارت پر بڑھا دیا گیا
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جو کررہا ہے، وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں، یہ اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلا جواز اور غیر منصفانہ ہیں۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت کی روس سے تیل درآمدات کو ہدف بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ان معاملات پر اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں، ہماری درآمدات مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں، ہمارا مقصد بھارت کے 1 ارب سے زائد عوام کی توانائی کی ضرورت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔