مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت-مدینہ میں سامنے آنے والے معدنی ذخائر کو اسی حکمت عملی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت-سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر کی موجودگی کا اعلان کیا ہے، جن میں نایاب ارضی عناصر کے علاوہ یورینیم بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70ویں اجلاس کے دوران کیا۔

سعودی وزیر کے مطابق مدینہ میں جبل سید کے مقام پر معدنی وسائل کی تلاش اور ارضیاتی جائزوں کے دوران بڑے پیمانے پر خام معدنی ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال موجود ہے، جبکہ ذخائر میں نایاب ارضی عناصر کی مقدار بھی قابلِ ذکر ہے۔ ان میں یورینیم کی موجودگی بھی سامنے آئی ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس دریافت کو سعودی عرب میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کے منصوبوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق نایاب ارضی عناصر جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرانک مصنوعات، برقی گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی سمیت متعدد اہم شعبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

سعودی عرب معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ اپنی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر دیگر شعبوں میں وسعت دینے کی کوششیں بھی کر رہا ہے۔ مدینہ میں سامنے آنے والے معدنی ذخائر کو اسی حکمت عملی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes