ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

دورانِ سفر صمود فلوٹیلا پر 3 ڈرون حملے ہوئے،مشتاق احمد

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
دورانِ سفر صمود فلوٹیلا پر 3 ڈرون حملے ہوئے،مشتاق احمد

دورانِ سفر صمود فلوٹیلا پر 3 ڈرون حملے ہوئے،مشتاق احمد

اسلام آباد، جماعتِ اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ سفر صمود فلوٹیلا پر تین بار ڈرون حملے کیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ“ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں، اس دوران ہمیں متعدد خطرات کا سامنا رہا۔”

مشتاق احمد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
مشتاق احمد کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

سابق سینیٹر نے کہا کہ دو سال سے فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے ، ہزاروں بچے معذور اور یتیم ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق مسلمان ممالک کو متحد ہو کر فلسطین کے مسئلے پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ “پچھلے دو برسوں سے فلسطین میں جاری نسل کشی ظلم کی انتہا ہے، عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔”

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔