ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

آزادکشمیر،معمولاتِ زندگی بحال،موبائل سروسز اور بازار کھل گئے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
آزادکشمیر،معمولاتِ زندگی بحال،موبائل سروسز اور بازار کھل گئے

آزادکشمیر،معمولاتِ زندگی بحال،موبائل سروسز اور بازار کھل گئے

مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زندگی معمول پر آگئی۔

مظفرآباد، باغ اور دیگر اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں، جب کہ کاروباری مراکز کھلنے سے بازاروں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ کامیاب مذاکرات،حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کامعاہدہ سامنےآگیا

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول کے مطابق ہو گئی ہے اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب


انتظامیہ کے مطابق موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کو مرحلہ وار مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔