ایران سے متعلق رپورٹس پر ٹرمپ میڈیا پر برس پڑے

واشنگٹن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر رہا ہے اور فوجی ذخائر میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایران سے متعلق رپورٹس پر ٹرمپ میڈیا پر برس پڑے-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائی کے لیے جدید گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی وافر مقدار موجود ہے، جو موجودہ آپریشن سمیت کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر رہا ہے اور فوجی ذخائر میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران میں امریکی فوجی آپریشن سے متعلق بعض میڈیا ادارے حقائق کے برعکس رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ریکارڈ سطح پر نئے جنگی ہتھیار تیار کیے جارہے ہیں۔

امریکی صدر نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن دور میں یوکرین اور نیٹو کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار فراہم کیے گئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپ کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں فراہم کیے گئے فنڈز کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes