100 انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس مثبت زون میں رہا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دن کے دوران انڈیکس میں 902 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی قرض مارکیٹ سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہونے کی اطلاعات کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، تاہم مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال سرمایہ کاروں کے لیے بدستور تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

حصص بازار میں آج مجموعی طور پر 62 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 25 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 586 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes