مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبر غلط نکلی
مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبر غلط نکلی
مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبر غلط نکلی-مسجد الحرام میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو زائرین میں خوف و ہراس پھیلانے اور انہیں ہراساں کرنے کا باعث بن رہا تھا۔
حرمین شریفین کے حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو زائرین میں خوف و ہراس پھیلانے اور انہیں ہراساں کرنے کا باعث بن رہا تھا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ گرفتار کیے گئے شخص کا خودکش بمبار ہونا درست نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
حرمین شریفین کے حکام نے عوام اور زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں اور معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
