میکرون اور کارنی کی ملاقات، ٹرمپ کو پیغام
فرانسیسی صدر میکرون اور کارنی کی ملاقات اٹلانٹک جزائر میں ہوگی جو امریکی صدر ٹرمپ کے لیے ایک واضح سفارتی پیغام ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون اور کارنی کی ملاقات اٹلانٹک کے فرانسیسی جزائر میں ہوگی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک واضح سفارتی پیغام سمجھی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دورہ سال 2014 کے بعد کسی فرانسیسی صدر کا ان جزائر کا پہلا دورہ ہے۔ یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب چند روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان جزائر کو امریکی جھنڈے سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فرانس کا یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے دعووں اور ان کی پالیسیوں کے خلاف ایک مضبوط سفارتی جواب ہے۔ میکرون اور کارنی کی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور باہمی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
