بریکنگ نیوز

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی 16 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اگست 6, 2025 admin
میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی 16 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی 16 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی سولہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں فری میڈیکل کیمپ ، فری بلڈ ٹیسٹ کا اہتمام ہوا ، میڈیا ورکرز کو چالیس سوشل میڈیا کٹ دی گئیں ، مہمان خصوصی چیئرمین مرکزی ایپنک محمد صدیق انظر۔ امیر بہادر خان ہوتی جنرل سیکرٹری اے این پی ، چئیرمین لوکل ایپنک بھکر سید سفیر حسین بخاری۔ایپنک کے رہنما سید قاسم شاہ ۔،ڈائریکٹر نیوز ایند کرنٹ افئیرز سیون نیوز جاوید غفاری ، چیئرمین رحمانی کارروں لالہ بشیر سیٹھ ، آمور فائونڈیشن کی نمائندہ مدیحہ بتول ، سائراں میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کے چیئرمین حاجی اشتیاق فرزند ، صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب نصیب علی تبسم ، جنرل سیکرٹری عاصم لطیف چوہدری ، صدر ایم ڈبلیو او ملتان عادل جاوید چوہدری، صدر ایم ڈبلیو فیصل آباد عبدالغفور ، ، صدر بہاولپور عدنان لودھی ، صدر سرگودھا رانا امجد گلزار ، جنرل سیکرٹری سرگودھا حفیظ الرحمن ، امیدوار برائے ممبر پنجاب کونسل مرید حسین بھٹہ ، چیئرمین کشف مرشد حاجی جاوید قمر ، سی ای او اے آر انٹر پرائززچوہدری عبدالقدیر بھٹی ، لیگل ایڈوائزر محبوب سعید کھوکھر ، اصغر علی ، عروج خان ، انمول فاطمہ بانی ارکان عارف اقبال بھٹی ، یعقوب قصوری ، شہباز اسلم اور صداقت رسول سمیت اخبارات اور ٹی وی چینلز کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اخبار اور ٹی وی چینل میں میڈیا ورکرز کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا ہے یہ ورکرز ادارے کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا تحفہ دیا جس کے لئے وزارت اطلاعات کے سینئر آفسر پرنسپل انفارمیشن افیسر جناب مبشر حسن خان نے مکمل تعاون کیا اور یہ منصوبہ صرف ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے تعاون سے میڈیا ورکرز کی بہتری کے مزید منصوبوں پر کام ہو رہا ہے انہوں نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز سمیت دیگر قومی اخبارات سے میڈیا ورکرز کی نوکریوں سے جبری برخاستگی کو میڈیا مالکان کا مارشل لاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایپنک دوسرے میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ ملکر مالکان اخبارات کے خلاف بڑے پیمانے پر ملک گیر احتجاج کرے گی یہ احتجاج جکد شروع ہوگا انہوں نے تمام اداروں میں کم سے کم تنخواہوں پر عمل درامد کے لئے حکومتی خاموشی کو میڈیا مارشل لاء کو ساتھ ہونا قرار دیا اور اس اقدام کے خلاف جلد عدالت سے رجوع کرنے کا وعدہ کیا تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جان بوجھ کر تنخواہیں کی تاخیر کے خلاف بھی جلد لائحہ عمل دیں گے ایم ڈبلیو او کے روح رواں نصیب علی تبسم کے حوالے سے چیئرمین ایپنک محمد صدیق انظر نے کہا کہ وہ ایک آئیرن میں ہیں انہوں نے گزشتہ 16سالوں میں ہر دن میڈیا ورکرز کے حقوق اور فلاح کے کاموں سے غفلت نہیں برتی نصیب علی تبسم میڈیا ورکرز کے سر کا تاج ہیں وہ اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے نصیب علی تنسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر سال تین اگست کو اپنی سالگرہ کی تقریب مناتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے انہوں نے اس موقع پر میڈیا ورکرز ٹرسٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایپنک کے ساتھ ملکر ہم اپنے اخبارات کا کارکنوں کے اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپنے کارکنوں کو سوشل میڈیا کی ٹریننگ دینے جا رہے ہیں اور پرنٹ میڈیا میں معاشی بحران کے پیش نظر وقت کا تقاضا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کیے جائیں انہوں نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کے لئے ایپنک کے مرکزی چئیرمین محمد صدیق انظر وائس چیئرمین عاصم لطیف سمیت پوری ٹیم کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو او سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان ، بھکر اور بہاولپور کے صدور نے نصیب تبسم کے ساتھ مکمکل یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے ساتھ کندھا ملائے کھڑے ہیں نعت خوانی شاہ میر ، کمپیئرنگ رانا بابر مسعود خان نے کی