فیلڈ مارشل کےصدر بننے کی خبریں جھوٹی قرار
دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ان کی بھی کوئی حیثیت نہیں، یہ سب غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہیں جنہیں مسترد کیا جاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔‘‘
دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دی اکانومسٹ نے سوال کیا کہ پاکستان، بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ’’ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے۔‘‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’’اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی اور بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔‘‘
