بریکنگ نیوز

راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

اگست 3, 2025 admin
راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 750 فٹ تک پہنچ گئی جس کے باعث راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح (پیر)6بجے کھول دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔قیوم نیازی کے 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

 

اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کیلئےمختلف مقامات پر موجود ہونگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں،شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی راول ڈیم کے اسپل ویز کھولے جاچکے ہیں۔