بریکنگ نیوز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

اگست 2, 2025 admin
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا فائنل میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارت کے پاکستان کیخلاف پہلے سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکارپرقومی ٹیم کو فائنل میں واک اووردیا گیا، دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 1 رن سے سنسنی خیزمقابلے میں شکست دیکرفائنل میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ رضوان،بابر اعظم سمیت 4 کھلاڑی فلوریڈا پہنچ گئے 

 

کرکٹ پنڈتوں نے پاکستان کو مضبوط ٹیم قراردیا ہے تاہم جنوبی افریقہ نے بھی شاندارکارکردگی سے پوائنٹس ٹیبل میں بلندی حاصل کی۔

پاکستانی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی کیلئے پُرعزم ہے اورشائقین کوشاندارکھیل دیکھنے کو ملے گا،ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں نے بھی فائنل جیتنے کے لیے بھرپورمحنت کا عزم ظاہرکیا ہے۔