بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد،راولپنڈی،آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے اور منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
