بریکنگ نیوز

مون سون کا نیا سپیل شروع

اگست 1, 2025 admin
مون سون کا نیا سپیل شروع، محکمہ موسمیات

مون سون کا نیا سپیل شروع

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کیا جس میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ شاہد آفریدی کالائن کنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل

پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔