بریکنگ نیوز

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کیلئے اپلائی کر دیا

اگست 1, 2025 admin
عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کیلئے اپلائی کر دیا

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کیلئے اپلائی کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ 5اگست کا احتجاج ایک ملک گیر تحریک ہوگی،سلمان اکرم

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد میں زیر التوا ہیں اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بیٹی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی مل گئی

علیمہ خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ سلیمان اور قاسم ویزے کے منتظر ہیں اور وزارت داخلہ سے منظوری کا عمل جاری ہے۔