بریکنگ نیوز

دشمن دوبارہ حملہ نہ کرسکے ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں،عباس عراقچی

اپریل 7, 2026 admin
دشمن دوبارہ حملہ نہ کرسکے ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں،عباس عراقچی

 عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب ایران کہتا ہے کہ وہ جنگ بندی نہیں چاہتا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے.

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگ ایسے ختم کی جانی چاہیے کہ ایران پر دوبارہ حملہ نہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کو کال کر کے کہا کہ جنگ بندی نہ کریں۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشے کا اظہار کیا، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط مانی تو سیزفائر ہوگا۔

عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔