ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں جنگ کا دائرہ مزید پھیلا تو پورا خطہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب محدود نہیں ہوگا
بلکہ پورے خطے میں سخت اور وسیع ردعمل سامنے آئے گا۔
ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایران کو زیر کرنے کا خواب مخالفین کے لیے ایک خطرناک دلدل بن چکا ہے، جہاں وہ خود پھنس سکتے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے کہ وہ موجودہ معاہدے پر عمل کرے یا آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے، بصورت دیگر امریکا سخت نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے اہم گزرگاہ ہے اور اس کی بندش عالمی منڈیوں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
