بریکنگ نیوز

اسرائیل میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اپریل 5, 2026 admin
اسرائیل میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

 اسرائیل میں سیکڑوں افراد ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں حصہ لیا

اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے جن پر ’’بمباری نہیں بات کرو‘‘ اور ’’نہ ختم ہونے والی جنگ ختم کرو‘‘ جیسے پیغامات درج تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایران، لبنان، غزہ میں جاری جنگ اور مغربی کنارے میں منظم تشدد روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کے ذریعے جنگ بندی اور تشدد کی روک تھام چاہتے ہیں۔