شاہد آفریدی کالائن کنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل-بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔
شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں، اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔
پاکستانی صارفین نے اس تصویر کو "لائن کنگ مومنٹ” قرار دے دیا ہے ایک ایسا منظر جہاں جنگ سے پہلے ہی فتح نظر آ رہی تھی اور شیر اپنے مقام پر پُرسکون کھڑا تھا جبکہ ہاتھی میدان چھوڑ چکا تھا۔
بھارتی ٹیم نے WCL سیمی فائنل میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد گرین شرٹس کو براہ راست فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ شاہینوں نے کالی آندھی کو روند ڈالا،14رنزسے شکست
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر بلّا اٹھائے بھارت کو شکست دے دی اور یہ بھارت کی "کرکٹ سے بھاگنے کی روایت” کا ایک اور ثبوت ہے۔

شاہد آفریدی کالائن کنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
ایک صارف نے کہا کہ "شاہد آفریدی کا بالکونی والا اسٹائل مہاراجہ جیسا لگ رہا ہے اور نیچے بھارت کی ٹیم دم دبا کر بھاگ رہی ہے۔
https://x.com/Markhor_101/status/1950634331749388591
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’جب جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کا ذکر ہوگا یہ لمحہ تاریخ کے صفحات پر سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کی یہ کوئی نئی روایت نہیں۔
چاہے ایشیا کپ ہو یا آئی سی سی ایونٹس، بھارت ہمیشہ سیاست کو کھیل پر حاوی کرتا آیا ہے۔
اس بار بھی لیجنڈز لیول پر وہی ہتھکنڈے اپنائے گئے لیکن اس بار دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے میدان خالی نہیں کیا بلکہ میدان جیت لیا۔
