بریکنگ نیوز

امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان کا شکار،7 طیارے تباہ

اپریل 4, 2026 admin
امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان کا شکار،7 طیارے تباہ

امریکا کو ایران کے خلاف جاری تنازع میں اب تک بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والے تنازع کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 7 امریکی جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران نے امریکی ایئرفورس کا ایف-15 اور اے-10 طیارہ مار گرایا، جس کے بعد اس جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2 مارچ کو کویت میں امریکی فضائیہ کے 3 ایف-15 طیارے فرینڈلی فائر کے دوران تباہ ہوئے، تاہم عملے کے 6 ارکان محفوظ رہے۔ 12 مارچ کو عراق میں امریکی سی-135 جیٹ ٹینکر حادثے کا شکار ہوا، جس میں 6 عملے کے افراد ہلاک ہوئے۔

27 مارچ کو ایران نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر حملہ کیا، جس میں امریکی ای-3 سینٹری ایئر بورن طیارہ تباہ ہوا اور 10 اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک امریکی ایف-35 کو ایرانی فائر کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ کے مطابق کچھ پائلٹ دوبارہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے واپس پہنچ چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس تنازع سے امریکا کو مستقبل میں مزید نقصان کا خطرہ ہے اور صورتحال انتہائی نازک ہے۔