ایران کی جانب سے ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو جاری کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے بعد صورتحال نے مزید توجہ حاصل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایرانی سفارتخانے کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی، جس میں مبینہ طور پر ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی فلمی منظر نہیں بلکہ حقیقی واقعات کی جھلک ہے جو حالیہ دنوں میں بار بار دیکھنے کو مل رہی ہے۔
These days, you see these scenes a lot.
You are not watching a repeated movie.
It’s the American fighter jets that are being shot down one by one.
It was a A-10 Jet this time. pic.twitter.com/OAnUaaXK1V— Iran Embassy SA (@IraninSA) April 3, 2026
بیان میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر امریکی لڑاکا طیاروں کے ہیں جو یکے بعد دیگرے نشانہ بن رہے ہیں، اور اس مرتبہ A-10 Thunderbolt II طیارہ تباہ کیا گیا۔
تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعووں کی حقیقت جاننے کے لیے مزید شواہد اور تصدیق ضروری ہوتی ہے۔
