امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے، جس کے پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے یہ معلومات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کی تلاش کے لیے امریکی ہیلی کاپٹرز اور طیارے نچلی پروازیں کر رہے ہیں تاکہ فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگائی تھی، تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ امریکی حکام علاقے میں فوری ریسکیو اور تلاش کے کام میں مصروف ہیں، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور ایرانی فوجی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے اور بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
