بریکنگ نیوز

کچہ،پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،5اہلکار شہید

اگست 1, 2025 admin
کچہ،پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،5اہلکار شہید

کچہ،پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،5اہلکار شہید

شیخانی پولیس چوکی پر درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں خوفناک حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکارشہید ہوگئے، ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی پی اوعرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری فوری طورپرجائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورکچہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آورڈاکو جدید اسلحے سے لیس تھے اورچوکی کو نشانہ بنانے کے بعد قریبی جنگلات کی طرف فرارہو گئے۔

ڈی پی اونے کہا کہ ڈاکوریاست اورقانون سے بالاتر نہیں، بزدلانہ حملے کا خمیازہ ضرور بھگتیں گے، پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جس میں بکتر بند گاڑیاں اورجدید ہتھیاراستعمال کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کچہ اورگردونواح کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جا رہا ہے اورجلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔