پنجاب میں کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز زیر غور ضرور ہے، تاہم اس پر ابھی تک باضابطہ منظوری نہیں دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اس معاملے میں وفاقی حکومت کے فیصلے کی پیروی کرے گی۔ جیسے ہی وفاق کی جانب سے کوئی حتمی اعلان کیا جائے گا، پنجاب میں بھی اسی کے مطابق اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب تاجر برادری اور شہری اس ممکنہ فیصلے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جبکہ حکومت توانائی کے بہتر استعمال اور دیگر انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔
