بریکنگ نیوز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اپریل 2, 2026 admin
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے،

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جاری عالمی جنگ نے پورے خطے کو متاثر کیا ہے اور اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں بھونچال آیا ہے۔ حکومت نے مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے عوام کو درپیش دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ بھی اس فیصلے کی وجہ ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئی ہیں اور اس وقت قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے صدر مملکت، وزرائے اعلیٰ اور اتحادی جماعتوں کا بھی اس مشکل فیصلے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔