بریکنگ نیوز

فخر زمان کی اپیل مسترد،پابندی برقرار

اپریل 2, 2026 admin
فخر زمان کی اپیل مسترد،پابندی برقرار

پاکستان سپر لیگ میں بال ٹیمپرنگ کیس کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کھلاڑی فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے اپنے اوپر عائد دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم کمیٹی نے تمام شواہد اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ابتدائی فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا، جس کے باعث ان پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی۔ کمیٹی کے حالیہ فیصلے کے بعد یہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

اس فیصلے کے نتیجے میں فخر زمان پاکستان سپر لیگ کے اہم میچز، جن میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقابلے شامل ہیں، میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ سماعت کے دوران فخر زمان نے اپنے مؤقف کی وضاحت بھی پیش کی تھی، تاہم ٹیکنیکل کمیٹی اس سے مطمئن نہ ہو سکی اور بالآخر کیس کا فیصلہ پی سی بی کے مؤقف کے حق میں سنا دیا گیا۔