بیٹی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل کی گاڑی مل گئی
اسلام آباد میں 22 جولائی کو ڈی ایچ اے 5 کے برساتی نالے میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز مل گئی، ڈی ایچ اے میں والد سمیت بہہ جانے والی بیٹی کی تلاش کا آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش تو 24 جولائی کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کے فیز سات اور اٹھ کے درمیان رابطہ پل کے نیچے سے مل گئی تھی۔ تاہم ان کی بیٹی کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔ یکم اگست کو کرنل ریٹائرڈ قاضی اسحاق کے اہل خانہ نے بیٹی اور لاپتہ گاڑی کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے بعد جمعہ کو سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہو جانے والی بیٹی کی غائبانہ نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز فائیو سیکٹر اے میں ادا کر دی گئی ۔ کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی گاڑی اور بیٹی سمیت 22 جولائی کو برساتی پانی میں بہہ گئے تھے۔
