بریکنگ نیوز

بال ٹیمپرنگ الزام،فخرزمان نے پابندی کیخلاف اپیل کردی

اپریل 1, 2026 admin
بال ٹیمپرنگ الزام،فخرزمان نے پابندی کیخلاف اپیل کردی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام کے تحت فخر زمان پر لگائی گئی پابندی کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر دی ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کو جمع کرائی گئی اپیل میں فخر زمان نے کہا ہے کہ پابندی غیر منصفانہ اور فوری نظرثانی کی متقاضی ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان پر کراچی کے خلاف میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی کرنے کے الزام کے تحت دو میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹیم اور لیگ حکام کا کہنا ہے کہ اپیل کے بعد معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔