عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 30 فیصد اضافہ
آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 117 ڈالر تک پہنچ گئی۔
تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے جی7 ممالک بھی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے ہنگامی خام تیل کے ذخائر کے استعمال کی تجویز پیش کی ہے تاکہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں ممکنہ خلل کو کم کیا جا سکے۔
