اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل

امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں موجود امریکی قونصلیٹ کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس آج سے 13 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹس کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی، تاہم قونصلیٹ کی عمومی خدمات اس دوران معطل رہیں گی۔

یہ فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ممکنہ امریکی حملے میں شہادت اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مقامی خبریں مانیٹر کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔