اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

ایرانی ڈرون حملہ:بحرین کی بڑی آئل ریفائنری کے قریب دھماکہ،32 افراد زخمی

ایرانی ڈرون حملہ:بحرین کی بڑی آئل ریفائنری کے قریب دھماکہ،32 افراد زخمی

بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد اہم آئل ریفائنری کے علاقے سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع ریفائنری کی سمت سے گہرا دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

حکام کے مطابق سترا کے علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ قریبی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ بحرینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جزیرہ سترا پر ہونے والے حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ ریفائنری بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ نقصان اور زخمیوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور ممکنہ میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے کے قریب موجود امریکی فوجی اڈے کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔