بریکنگ نیوز

9 مئی واقعات،3مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری

اگست 1, 2025 admin
9 مئی واقعات،3مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری

9 مئی واقعات،3مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری

تھانہ سول لائن کے 2 اور تھانہ غلام محمد آباد کے ایک مقدمے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے، تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ71 صفحات پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بنوں،آپریشن میں6دہشتگرد ہلاک

تھانہ سول لائن میں درج پولیس وین جلانے کے مقدمے کا فیصلہ 34 صفحات پر جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمے کا 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاک چین فوجیں برادر ہیں،فیلڈ مارشل

تفصیلی فیصلے کے مطابق تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر 195 ملزمان کو سزائیں اور 88 کو بری کیا گیا ہے۔

9 مئی واقعات،3مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری

9 مئی واقعات،3مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری

شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب اور شیخ راشد شفیق کو تینوں مقدمات میں 10،10سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

زین قریشی، فواد چوہدری، خیال کاسترو کو تینوں مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے۔