اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

سعودی عرب کے رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ،2 جاں بحق

سعودی عرب کے رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ،2 جاں بحق

سعودی عرب کے شہر خرج میں ایک رہائشی علاقے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی سول ڈیفنس حکام کے مطابق حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے افراد میں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر بھی ایک بار پھر میزائل اور ڈرون حملے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کیا جا رہا ہے۔

کویت میں بھی ایک مرتبہ پھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد ہنگامی سائرن بج اٹھے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ادھر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے خلیجی ممالک میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک اور بڑی غلطی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت نے بھی ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو سخت جواب دیا جائے گا۔ تاہم تاحال ایران کی جانب سے ان الزامات یا حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔