ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ خوفزدہ ہو گئے، جنگ میں فتح کیلئے پادریوں سے مدد مانگ لی
ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذہبی رہنماؤں سے خصوصی دعا کی درخواست کر دی۔ اسی سلسلے میں عیسائی پادریوں اور مذہبی رہنماؤں کا ایک گروپ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جمع ہوا جہاں صدر ٹرمپ کے لیے دعا کی گئی۔
میٹنگ کے دوران انجیلی بشارت سے تعلق رکھنے والے پادریوں نے ریزولوٹ ڈیسک کے گرد صدر ٹرمپ کو گھیر لیا اور ملک کی قیادت کرتے ہوئے رہنمائی، حکمت اور تحفظ کے لیے دعائیں کیں۔ تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مذہبی رہنما صدر ٹرمپ پر ہاتھ رکھ کر دعا کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس اجتماع کا اہتمام وائٹ ہاؤس کے فیتھ آفس کی شمولیت سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر معروف مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں پادری رابرٹ جیفریس، سیموئیل روڈریگز اور مؤرخ ڈیوڈ بارٹن شامل تھے۔
