شاہینوں نے کالی آندھی کو روند ڈالا،14رنزسے شکست
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔

شاہینوں نے کالی آندھی کو روند ڈالا،14رنزسے شکست
پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

شاہینوں نے کالی آندھی کو روند ڈالا،14رنزسے شکست
آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔
ا
