اشتہار کے لیے جگہ (728x90)

ایران،اسرائیلی حملے180شہیدطالبات آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک

ایران،اسرائیلی حملے180شہیدطالبات آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک

 اسرائیل حملے میں شہید 180 ایرانی طالبات کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ مںی ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ امریکا اور اسرائیلی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 180 شہید طالبات کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، معصوم پھولوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 180 کمسن شہید طالبات کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، جنازے کے دوران سوگواروں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مناب میں ایک پرائمری اسکول پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی 180 کمسن طالبات کی قبروں کی تصویر ٹویٹ کی تھی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی بمباری میں معصوم بچیوں کے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے، انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر ایک پرائمری اسکول پر کیا گیا جہاں صرف معصوم طالبات موجود تھیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے پر سخت طنز کیا جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو ”ریسکیو“ کرنے یا نجات دلانے کی بات کی تھی۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ ٹرمپ نے ایرانی عوام سے جس’ریسکیو‘ کا وعدہ کیا تھا، اس کی اصل حقیقت یہ قبریں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے لے کر مناب تک معصوم شہریوں کا قتلِ عام امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔