بریکنگ نیوز

ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دے دیا

جولائی 31, 2025 admin

ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے بھارت اور روس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت کے ساتھ تجارت بہت کم ہے، کیونکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پارک میں جھولا 2 ٹکڑے ہونے کی خوفناک ویڈیو وائرل

اسی طرح روس اور امریکا کے درمیان لگ بھگ کوئی تجارت نہیں ہوتی، تو اسے یوں ہی رہنے دیں۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر سابق روسی صدر میدویدیف کو ناکام صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی خود کو روس کا صدر ہی سمجھتے ہیں، ان سے کہیں کہ وہ اپنے لفظوں پر غور کیا کریں، وہ بہت خطرناک حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔