پاکستان نے ایران سے اپنے طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ایران میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج نے فوری اقدامات کیے۔ تفتان کے سرحدی راستے کے ذریعے یکم اور 2 مارچ کو مجموعی طور پر 183 طلبہ پاکستان پہنچائے گئے۔
2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں، جبکہ اسی روز مزید 121 طلبہ وطن واپس آئے، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل تھے۔ واپس لائے گئے طلبہ میں زیادہ تعداد پنجاب کی تھی (132)، جبکہ خیبرپختونخوا سے 22، سندھ سے 15، گلگت بلتستان سے 10، آزاد کشمیر سے 3 اور بلوچستان سے ایک طالبعلم شامل تھا۔
واپس لائے گئے طلبہ ایران کے تہران میڈیکل کالج، اصفہان میڈیکل کالج، زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھے۔ وطن واپسی کے بعد طلبہ اور ان کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے فوری اور مؤثر اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
یہ کامیاب واپسی پاکستانی سفارتی اور فوجی کوششوں کی عکاس ہے، جو اپنے شہریوں کی حفاظت اور خطے میں سلامتی کے قیام کے لیے بروقت اقدامات کرتی ہیں۔




