بریکنگ نیوز

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ

جولائی 31, 2025 admin

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی،ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا، سیٹلائٹ سی پیک،علاقائی منصوبہ بندی،قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ نقل وحمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرےگا۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے، پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے5سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں۔