خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا اور وہ واحد شخصیت ہیں جو اس سلسلے میں فیلڈ مارشل کے سامنے مؤقف رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔ معائنے کے بعد بتایا گیا کہ عینک کے استعمال سے دائیں آنکھ کی بینائی 6/9 جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ریکارڈ کی گئی۔
ادھر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ جب تک کسی عہدیدار کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو جاتی، احتجاج جاری رہنا چاہیے۔
اپوزیشن رہنما محمود اچکزئی نے بھی دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کی ملاقات تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
