بریکنگ نیوز

پاک بھارت ٹاکرے میں مصافحہ ہوگا یا نہیں؟

فروری 15, 2026 admin
پاک بھارت ٹاکرے میں مصافحہ ہوگا یا نہیں؟

کولمبو: پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ سے قبل ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے آج بھی میچ کے بعد روایتی ہینڈ شیک سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ داخلی دباؤ اور سیاسی ماحول کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ یا ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو ہر حال میں مقدم ہونا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کا مصافحہ کھیل کے مثبت پہلو کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز عالمی سطح پر خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے شائقین کی نظریں اس بڑے مقابلے پر مرکوز رہتی ہیں۔