بریکنگ نیوز

عثمان طارق کے خوف سے بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس وائرل

فروری 15, 2026 admin
عثمان طارق کے خوف سے بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس وائرل

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں نے خصوصی پریکٹس سیشن میں پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کے انداز کی نقل کرتے ہوئے تیاری شروع کر دی ہے۔

اس پریکٹس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی بولرز عثمان طارق کی بولنگ سٹائل کے مطابق گیند بازی کر رہے ہیں۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک خطرناک ہے، لیکن ان کے پاس اس کا مقابلہ کرنے کے لیے منصوبے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی ہے، مگر ہمارے کھلاڑی تیار ہیں اور اس کے خلاف کھیلنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ کولمبو میں پاکستان کو دو میچ کھیلنے کا فائدہ حاصل ہے، تاہم بارش یا خراب موسم بھارتی ٹیم کے لیے پریشانی نہیں پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ عام میچ نہیں ہے اور کھلاڑی چاہتے ہیں کہ یہ مقابلہ اعلیٰ معیار کا ہو۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔