بریکنگ نیوز

39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

فروری 11, 2026 admin
39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں خطرناک سرگرمیوں میں ملوث 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد کو 5 لاکھ سے لے کر 25 کروڑ روپے تک کے انعامات دیے جائیں گے، جبکہ اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

حکومت نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر تعاون کر سکیں۔

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں حیربیار مری، براہمداغ بگٹی، بشیرزیب، رحمان گل اور دیگر شامل ہیں۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً حکام کو دیں

تاکہ صوبے میں امن قائم رکھا جا سکے۔