بریکنگ نیوز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026،سری لنکا کی آئرلینڈ پر 20 رنز سے کامیابی

فروری 9, 2026 admin
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026،سری لنکا کی آئرلینڈ پر 20 رنز سے کامیابی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026،سری لنکا کی آئرلینڈ پر 20 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ایک میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر اہم پوائنٹس حاصل کر لیے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 143 رنز ہی بنا سکی۔

میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔ کوشل مینڈس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے جبکہ کمنڈو مینڈس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 19 گیندوں پر 44 رنز کی تیز اننگز کھیلی جس کی بدولت سری لنکا نے مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ہیری ٹیکٹر نے 40 اور روس ایڈیئر نے 34 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم ٹیم مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکی۔

سری لنکن بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، مہیش تھیکشنا اور ونند وہسارنکا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

اس فتح کے بعد سری لنکا نے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی اور آئندہ میچز کے لیے اعتماد حاصل کیا، جبکہ آئرلینڈ کو اگلے مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔