بریکنگ نیوز

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھارت کے نام

فروری 6, 2026 admin
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھارت کے نام

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھارت کے نام-انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل ہرارے میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے۔ سوریا ونشی نے 15 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے شاندار 175 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ ہدف کے تعاقب میں 42 ویں اوور میں 311 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ ہار گیا۔ انگلینڈ کے کیلپ فالکنر نے ٹیم کے لیے 115 رنز بنائے لیکن یہ کوشش ناکافی ثابت ہوئی۔

اس شاندار فتح کے ساتھ بھارت نے انڈر 19 کرکٹ میں اپنی چھٹی عالمی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔