بریکنگ نیوز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان

فروری 6, 2026 admin
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پینل میں پاکستان کے چار سابق کھلاڑی وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں جو عالمی سطح پر میچز کی کمنٹری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان کا بھارت سے بائیکاٹ، آئی سی سی تلملا اٹھا

عالمی کمنٹری ٹیم میں روی شاستری، ناصر حسین، این اسمتھ، این Bishop، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ بھی شامل ہیں۔ مزید برآں سنیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی میچز کی کمنٹری کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے، اور پاکستان اپنی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔