بریکنگ نیوز

آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل

فروری 5, 2026 admin
آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل

 

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 216 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا اور ان کی قیادت و کمانڈ سسٹم تباہ ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی ساختہ اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد حاصل ہیں۔ آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری شہید ہوئے جبکہ 22 بہادر جوان مادر وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کے آپریشنز جاری رہیں گے۔