بریکنگ نیوز

پنجاب میں جمعہ 6 اور ہفتہ 7فروری کو عام تعطیل کا اعلان

فروری 4, 2026 admin
پنجاب میں جمعہ 6 اور ہفتہ 7فروری کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب میں جمعہ 6 اور ہفتہ 7فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں چھ اور  سات فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اطلاع رات گئے سرکاری ذرائع کے ذریعے سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

راولپنڈی کمشنر آفس سمیت متعدد سرکاری اداروں نے اپنے فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس پر تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن 3 فروری کی تاریخ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا، جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کے دستخط موجود ہیں اور یہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :۔ بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی اور گالی دینا جرم قرار

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو پورے پنجاب میں سرکاری تعطیل ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پہلے ہی طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا جا چکا تھا۔ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر وفاقی سطح پر ملک گیر تعطیل ہو گی، جس کے بعد بسنت کی مناسبت سے 6 اور 7 فروری کی چھٹیاں شامل کی گئی ہیں، جبکہ 8 فروری کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔