معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی قتل کردیاگیا – لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سیف الاسلام پر اچانک گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
سیف الاسلام قذافی کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر عبداللہ عثمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی، تاہم ان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
یاد رہے کہ معمر قذافی کی ہلاکت کے وقت سیف الاسلام بھی ان کے ساتھ موجود تھے
اور باغیوں کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے۔
انہیں چھ برس تک قید میں رکھا گیا، جس کے بعد 2017 میں رہائی ملی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ ایران کو خفیہ طور پر ڈیڈ لائن دی ہے،ٹرمپ
بعد ازاں 2021 میں انہیں لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اس وقت 25 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے تھے،
جن میں سیف الاسلام قذافی بھی شامل تھے۔
قتل کے واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
